ماضی کی مقبول بھارتی اداکارہ وحیدہ رحمان 79 برس کی ہو گئیں

جمعہ 3 فروری 2017 14:19

ماضی کی مقبول بھارتی اداکارہ وحیدہ رحمان 79 برس کی ہو گئیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) بھارت کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ وحیدہ رحمان 79 برس کی ہو گئیں۔بالی وڈ میں انھوں نے اپنے کیریئر کی ابتداء 1956 میں فلم’’سی آئی ڈی‘‘سے کی جس کی کامیابی نے ان کے قدم جما دیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 1938 میں پیدا ہونے والی وحیدہ رحمان کی مقبول فلموں میں گائیڈ، پیاسا،کاغذ کے پھول،ریشم اور شیرا وغیرہ شامل ہیں ۔انھوں نے اپنے کیریئر کے دوران بنگالی اور تامل فلموں میں بھی کام کیا۔ وحیدہ رحمان کی اب تک کی آخری فلم’’دہلی 6 ‘‘تھی جو 2009 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں ان کے ساتھ سونم کپور اور ابھیشک بچن تھے۔

وقت اشاعت : 03/02/2017 - 14:19:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :