ٹرانسفارمرز… دی لاسٹ نائٹ… دیوہیکل روبوٹس 23جون کو تباہی مچائیں گے

اتوار 5 فروری 2017 12:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) سائنس فکشن فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری۔ ایکشن سیریز ٹرانسفارمرز کی پانچویں فلم ’’ٹرانسفارمرز۔۔ دی لاسٹ نائٹ‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری، فلم تئیس جون کو بڑی اسکرین پر سجے گی۔ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’ٹرانسفارمرز۔۔

(جاری ہے)

دی لاسٹ نائٹ‘‘ کی کہانی دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کے خلاف جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

ٹرانسفارمرز کی پانچویں فلم میں بھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ہدایات مائیکل بے نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں اسٹیفن مرچنٹ، انتھونی ہوپکنز، جان گڈمین، لارا ہیڈک، ایزابیل مونر اور فرینک ویلکر شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم تئیس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 05/02/2017 - 12:50:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :