موجودہ ڈراموں میں خونی رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، مشی خان

پیر 18 ستمبر 2023 12:33

موجودہ ڈراموں میں خونی  رشتوں  کا تقدس  پامال کیا جارہا ہے، مشی خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2023ء) اداکارہ مشی خان نے کہاکہ موجودہ ڈراموں میں رشتوں کا تقدس کرنے کی بجائے انہیں پامال کیا جارہا ہے۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ ہماری انڈسٹری جو ڈرامے آجکل بنارہی ہے اسے کوئی خاندان ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ نہیں سکتا ۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی تباہی میں ڈرامہ میڈیم نے اہم کردار ادا کیا، ہمارے لیے ٹی وی کی جزوی پروگرامنگ ٹھیک تھی جب وہ شام 5 بجے ٹرانسمیشن شروع کرتے تھے اور 12 بجے بند کردیتے تھے، صبح کے ٹاک شوز کا فائدہ صرف اینکرز کو ہوا، جو موٹی رقم لے رہے ہیں لیکن ہمارے معاشرے پر اس کا کوئی مثبت اثر نہیں پڑا، اسی طرح ڈرامے بھی معاشرے کا برا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بہن بھائیوں جیسے پاکیزہ رشتوں کو بھی تباہ کر دیا ہے، وہ لڑائی جھگڑے اور متنازع سازشیں دکھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زیادہ تر ڈرامہ بنانے والے کہتے ہیں کہ یہ معاشرے کا عکس ہیں اگر ایک گھر میں کچھ برا ہو رہا ہے تو مجھے یقین ہے کہ باقی 10 گھروں میں بھی اچھی چیزیں ہو رہی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈراموں میں مقدس رشتوں کا مذاق بنادیا ہے اور اسے منفی طور پر دکھا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈرامے کے سکرپٹ اتنے فضول لکھے جارہے ہیں کہ ان سے ہمار ا معاشرہ کچھ اچھا نہیں سیکھ سکتا ہے یہ ڈرامے خون کے رشتے تباہ کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/09/2023 - 12:33:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :