عامر خان آج اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

ہفتہ 14 مارچ 2009 12:43

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14مارچ 2009 ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر آج اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔عامر 14 مارچ 1965 کو فلم پروڈیوسر طاہر حسین کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام عامر حسین خان ہے ۔عامر خان کو بچبن سے ہی فلموں کا بے حد شوق تھا۔ انہوں نے بطور چائلد اسٹار 1973 میں بنے والی فلم ”یادوں کی بارات “ اور ”مدہوش “ میں کام کیا جبکہ فلمی کریئر کا باقاعدہ آغاز فلم ”ہولی “ میں سپورٹنگ اداکار کی حیثیت سے کیا ۔

انیسو اٹھاسی میں ان کے والد طاہر حسین نے عامر کو اپنی فلم ”قیامت سے قیامت تک “ میں بطور ہیرو متعارف کرایا ، 90 کی دہائی میں عامر نے اپنے چاہنے والوں کو ”دل “ ، ”ہم ہیں راہی پیار کے “ ،”راجہ ہندوستانی “ ،”عشق“ ، ”غلام “ اور ”سرفروش“ جیسی سپر ہٹ فلموں میں شاندار کارکردگی دکھا پر شائقین کو اپنا گرویدہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

دو ہزار میں عامر خان نے اپنی ہوم پروڈکشن کی پہلی فلم ”لگان “ بنائی جو اپنی نوعیت کی منفرد فلم تھی ۔

اس فلم کو آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا ۔ اس کے بعد عامر خان نے فلم ” دل چاہتا ہے “ میں کام کیا تاہم اس کے بعد وہ فلم انڈسٹری سے غائب ہو گئے اور فلم ”منگل پانڈے “ میں ایک نئے روپ میں نظر آئے ۔عامر خان کے لئے فلم ”فنا“ اور ”رنگ دے بسنتی “ کافی حد تک پریشان کن رہیں ۔ رنگ دے بسنتی سے پہلے انڈین ائیر فورس کا ایک اسکینڈل منظر عام پر آیااور فنا کی ریلیز کے دوران عامر نے گجرات میں ہندو مسلم فسادات پر نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا جس کے بعد اس فلم کو گجرات کے سینماؤں میں جگہ نہیں دی گئی ۔

عامر خان نے گزشتہ سال ”تارے زمین پر “ اور ”گجنی “ میں منفرد کردار ادا کر کے شائقین کو حیران کر دیا اورایسے اثرات مرتب کیے جو شاہد کسی کے لئے بھی فراموش کرنا ایک چیلنج ہے ۔عامر خان نے 21 سال کی عمر میں اداکارہ رینادتہ سے شادی کر لی اور یہ شادی 2002 تک قائم رہی۔ رینا سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں جسے علیحدگی کے بعد عدالت نے رینا کو دے رکھا ہے ۔2005 میں فلم لگان کی تکمیل کے دوران عامر خان نے ڈائریکٹر آشو توش گواریکر کی اسسٹنٹ کرن راؤ سے دوستی کر لی اور بعد میں اس سے شادی کا اعلان کر دیا ۔
وقت اشاعت : 14/03/2009 - 12:43:06

Rlated Stars :