کرینہ کپور شوہر کی فلم ’’رنگون‘‘ کیلئے میدان میں کود پڑیں

منگل 21 فروری 2017 12:46

کرینہ کپور شوہر کی فلم ’’رنگون‘‘ کیلئے میدان میں کود پڑیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے شوہر سیف علی خان کی آئندہ فلم ’’رنگون ‘‘ کیلئے میدان میں آگئیں، انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان اور شاہد کپور کی آنے والی فلم ‘رنگون’’ سال 2017 کی بہترین فلموں میں سے ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ فلم میرے لئے بہت جذباتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس فلم کو ساجد پروڈیوس کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنی فلم ‘‘ویرے دی ویڈنگ ‘‘کے حوالے سے کہا کہ ہم مئی میں فلم کی عکسبندی دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے فلم کی کہانی کے بارے میں کہا کہ اس کی کہانی 4 مختلف خواتین کی زندگیوں پر مشتمل ہے جو کہ متاثر کن ہو گی۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:46:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :