پاکستان میں جرائم کو فروغ دینے کے ذمہ دار سلمان خان اور بالی وڈ ہیں۔ رابی پیرزادہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 مارچ 2017 17:18

پاکستان میں جرائم کو فروغ دینے کے ذمہ دار سلمان خان اور بالی وڈ ہیں۔ رابی پیرزادہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مارچ 2017ء) : پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ملک میں جرائم کو فروغ دینے کے ذمہ دار بالی وڈ اور بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے بحران کا شکار ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شائقین پاکستانی فلموں کی بجائے بھارتی فلمیں دیکھنے کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ میں ریلیز ہوئی ہر دوسری فلم کسی نہ کسی جُرم یا کسی نہ کسی مجرم پر مبنی ہوتی ہے جسے دیکھ کر تشویش ہوتی ہے کہ بھارتی فلمساز نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کی فلم انڈسٹری میں سبق آموز فلمیں بنائی جاتی تھیں لیکن بالی وڈ کے بڑھتے ہوئے رجحان سے شائقین کی پسندیدگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی آئی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2017 - 17:18:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :