پاکستان کی معروف گلوکار حدیقہ کیانی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیدیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 18:25

پاکستان کی معروف گلوکار حدیقہ کیانی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) پاکستان کی معروف گلوکار حدیقہ کیانی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے پی ایس ایل کا بخار پاکستان کے تمام شہریوں کو چڑھا ہے پی ایس ایل کے فائنل کو سب ہی دیکھنے کے لئے مچل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں سیاستدان، فنکار اور گلوکاروں نے بھی اپنی اپنی فیورٹ ٹیموں کا انتخاب کرلیا ہے۔ سبھی اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کی سپورٹ کر رہے ہیں۔ اسی طرح معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی اپنی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کی سپورٹ کا اعلان کردیا ہے اور اس کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ (اے ملک)

وقت اشاعت : 04/03/2017 - 18:25:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :