گلوکارہ رابی پیرزادہ کا استاد نصرت فتح علی خان کا ری میکس گانے کا سوشل میڈیا پر چرچا

جمعرات 9 مارچ 2017 21:05

گلوکارہ رابی پیرزادہ کا استاد نصرت فتح علی خان کا ری میکس گانے کا سوشل میڈیا پر چرچا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2017ء) پاکستان کی تاریخ میں لوگوں کے سامنے ایسے ایسے فنکار ابھر کر سامنے آئے جن کو شاید رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، ان میں ایک نام فن قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کرانے والے عظیم قوال استاد نصرت فتح علی خان کا بھی ہے۔نصرت فتح کے کئی کامیاب گیتوں میں سے ایک 'میرے رشک قمر' بھی ہے، جو دنیا بھر میں آج بھی کافی مقبول ہے، اس گانے کو کئی معروف اور نامور گلوکاروں نے دوبارہ گایا البتہ نصرت فتح خان جیسا اس گیت کو کوئی بھی نہیں گا سکا۔

ان تمام گلوکاروں میں ایک اور گلوکارہ بھی ہیں، جنہوں نے اپنا نام بھی نصرت فتح علی خان کے اس گانے کو ری مکس کرنے کی فہرست میں شامل کروا لیا۔گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی نصرت فتح علی خان کے اس شاندار گانے کا ری مکس کیا، جس کی سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کو گلوکارہ نے اپنے فیس بک پر شیئر کیا، اور لکھا 'انتظار ختم ہوا، بانو کِلر اس سال کے سب سے پسندیدہ گانے میرے رشک قمر کے ساتھ آچکی ہے، لڑکیاں کمزور نہیں ہوتی، اور وہ اپنے حق کے لیے لڑ بھی سکتی ہیں'۔

اس گانے میں گلوکارہ جامنی اور پیلے رنگ کے لباس میں غنڈوں سے لڑتی نظر آئیں، اس گانے میں ان کے ہاتھ میں ہتھیار اور سانپ بھی تھے، کہانی کچھ ایسی پیش کی گئی کہ انہوں نے خود کو ملے ہوئے دھوکے کا بدلہ لیا۔اگر غیر جانب داری سے دیکھا جائے تو گانے کی فلم بندی خاصی بے تکے انداز سے کی گئی ہے، لیکن سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا نصرت فتح علی خان کے اس معروف گانا کا اس طرح سے ری-مکس بنانا صحیح ہی ۔
وقت اشاعت : 09/03/2017 - 21:05:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :