اداکار ڈنیئل ریڈ کلف نے ایرن ڈریک سے منگنی کر لی

بدھ 15 مارچ 2017 14:32

اداکار ڈنیئل ریڈ کلف نے ایرن ڈریک سے منگنی کر لی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) ہیری پوٹر فیم برطانوی اداکار ڈنیئل ریڈ کلف نے اپنی گرل فرینڈ ایرن ڈریک سے منگنی کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکار ڈنیئل ریڈ کلف نے اپنی چار سالہ پرانی دوست ایرن ڈریک سے منگنی کر لی ہے اس کے لئے انھوں نے ایرن کو بیش قیمت انگوٹھی پہنائی ہے تاہم دونوں کی جانب سے اس بارے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 15/03/2017 - 14:32:31