فلم’’لکھنو سنٹرل‘‘میں اداکارہ کریتی سنن کی جگہ اداکارہ ڈیانا پنٹی کو لے لیا گیا

بدھ 15 مارچ 2017 14:32

فلم’’لکھنو سنٹرل‘‘میں اداکارہ کریتی سنن کی جگہ اداکارہ ڈیانا پنٹی کو لے لیا گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) فلمساز نکھل ایڈوانی کی آنے والی فلم’’لکھنو سنٹرل‘‘میں اداکارہ کریتی سنن کی جگہ اداکارہ ڈیانا پنٹی کو لے لیا گیا۔فلم’’لکھنو سنٹرل‘‘میں مرکزی اداکار فرحان اختر ہیں ان کے ساتھ گذشتہ سال اداکارہ کریتی کو لئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب ان کے حصے کا رول ڈیانا پنٹی نے لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم’’کاک ٹیل‘‘فیم اداکارہ ڈیانا کے مطابق اس فلم میں ان کا کردار ایک این جی او ورکر کا ہو گا،انھوںنے بتایا کہ ان کا انتخاب لک ٹیسٹ کے بعد کیا گیا ہے جو فرحان نے لیا تھا ٹیسٹ کے دوسرے دن ہی ان کو آفر کر دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی کیونکہ وہ اس کردار میں دلچسپی رکھتی تھیں۔فلم کی کہانی حقیقی واقعات سے اخذ کی گئی ہے جن کا تعلق لکھنو سنٹرل جیل میں رہنے والے ایک قیدی سے ہے۔
وقت اشاعت : 15/03/2017 - 14:32:33

Rlated Stars :