ہالی ووڈ، سلمیٰ ہائیک نے اپنے شوہر کیساتھ دوبارہ شادی کر لی

پیر 27 اپریل 2009 12:43

روم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27اپریل 2009 ء) ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اپنے فرانسیسی شوہر فرینکوئیس ہنری پینالٹ کے ساتھ دوبارہ شادی کرلی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے رواں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پیرس میں دونو ں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم42 سالہ سلمیٰ اور ہنری نے ایک بار پھر اٹلی کے شہر وینس میں شادی کی۔اس شادی میں ان کی ڈیڑھ سالہ بچی نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ ہنری کی پہلی بیوی کے دس سالہ بیٹے اور آٹھ سالہ بیٹی بھی شریک ہوئی۔صرف یہی نہیں ہالی وڈ کے جانے مانے معروف اداکاروں پینیلوپ کروز،ڈیوڈ بلین،ایسلے جیوڈ،سمیت دیگر اہم شخصیات موقع پر موجود تھے۔

وقت اشاعت : 27/04/2009 - 12:43:50

Rlated Stars :