کراچی ٹی وی کے سپر سٹار فرحان علی آغا اور ناہید شبیر اگلے ہفتے لاہور آئینگے

بدھ 6 مئی 2009 13:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 مئی ۔2009ء) کراچی ٹی وی کے سپر سٹار فرحان علی آغا اور ناہید شبیر اگلے ہفتے لاہور آئینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار امین اقبال کی نئی سیریل ”وہ صبح کب ہو گی “کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے کراچی سے فرحان علی آغا اور ناہید شبیر 13مئی کو لاہور پہنچیں گے ‘ اس سیریل کا آخری سپیل ہے جسکی ریکارڈنگ میں فرحان علی آغا کا ناہید شبیر کے علاوہ صباء قمر ‘ احسن خان‘ عذرا آفتاب ‘ جبران ‘ نتاشا علی ‘ نور الحسن ‘ محمود اسلم اور دیگر حصہ لینگے ۔

(جاری ہے)

آخری سپیل دس دن مسلسل جاری رہے گا ۔ اس سیریل کے پروڈیوسر آفتا ب اکبر ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/05/2009 - 13:57:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :