پنجاب حکومت کا ادارہ اداکار ہ میرا کی مالی مدد کیلئے میدان میں آگیا

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوج اینڈ کلچر نے حکومت کو میرا کو ماہانہ 2 لاکھ روپے دینے کی درخواست کر دی

منگل 28 مارچ 2017 22:39

پنجاب حکومت کا ادارہ اداکار ہ میرا کی مالی مدد کیلئے میدان میں آگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پنجاب حکومت کا ادارہ اداکار ہ میرا کی مالی مدد کیلئے میدان میں آگیا۔گزشتہ دنوں میرا کو جب ایک ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تو انہوں نے معاوضے کے بغیر شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لولی وڈ انڈسڑی کے حالات کے باعث مالی مشکلات کی شکار ہیں اورانہوں نے خرچہ چلانے کے لیے اپنی گاڑی بھی فروخت کردی ہی جس کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوج اینڈ کلچر نے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ادارے نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ میرا کو ماہانہ 2 لاکھ روپے دئیے جائیں، ساتھ ساتھ لولی وڈ انڈسٹری کی بحالی کے لیے اداکارہ کو ایک کروڑ روپے دینے کی تجویز بھی دیدی ہے۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 22:39:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :