شرمین عبید چنائے رواں سال وومن ان دی ورلڈ سمِٹ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

نیویارک میں اپنے حقوق کیلئے لڑنے والی خواتین کی کہانیوں پربات کروں گی ،ْشرمین عبید

منگل 4 اپریل 2017 22:13

شرمین عبید چنائے رواں سال وومن ان دی ورلڈ سمِٹ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) پاکستان کی کامیاب فلم ساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے رواں سال وومن ان دی ورلڈ سمِٹ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ورلڈ سمٹ کی 8ویں سالانہ تقریب رواں ماہ نیویارک کے لنکولن سینٹر میں منعقد ہوگی ،ْشرمین عبید چنائے اس سے قبل تین مرتبہ اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

7 اپریل کو پاکستان کی غیرت کے نام پر ہونے والے سیشن میں امریکی چینل این بی سی کی سینئر صحافی سنتھیا میکفیڈن شرمین عبید کا انٹرویو کریں گی۔شرمین عبید کا اس سیشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نیویارک میں اپنے حقوق کیلئے لڑنے والی خواتین کی کہانیوں پربات کروں گی ،ْوہ خواتین جو دوسروں کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتی ہیں جیسے پولیس میں بھرتی ہونے والی خواتین ان پر بات کرنا بھی ضروری ہے، سب سے اہم بات یہ ہوگی کہ خواتین کو خود اپنے آپ کو بااختیار بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔رواں سال کی ورلڈ سمِٹ میں ہیلری کلنٹن، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، اداکارہ اسکارلٹ جھانسن، لینا ڈنہم اور سارہ جونز شریک ہوں گی۔
وقت اشاعت : 04/04/2017 - 22:13:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :