عالمی سمندروں کے درجہ حرارت بڑھنے کے نئے ریکارڈ قائم، اقوامِ متحدہ کا انتباہ

دنیا بھر کے سمندروں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے،ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن

ہفتہ 30 مارچ 2019 13:53

عالمی سمندروں کے درجہ حرارت بڑھنے کے نئے ریکارڈ قائم، اقوامِ متحدہ کا انتباہ
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2019ء) اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ عالمی سمندروں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس سے عالمی تپش اور سمندروں میں رہنے والی حیات کو درپیش خطرات کے متعلق ماہرین کی تشویش بڑھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ، ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیوایم او) نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں سمندری سطح کے درجہ حرارت میں اضافے سے ہٹ کر بھی دیگر کئی عوامل پر تفصیلی بحث کی ہے۔

ڈبلیو ایم او کے مطابق 2018 میں سمندروں کی سطح سے 700 میٹر گہرائی تک درجہ حرارت میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں 1955 تک کا جائزہ لیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گیوٹریس نے اس رپورٹ کو ’ تمام حکومتوں، شہروں اور کاروباری حلقوں کے لیے بیداری کی صدا قرار دیتے ہوئے کچھ کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) کا عمل ہمارے اقدامات سے بھی کئی گنا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے اس سال 23 ستمبر کو ہونے والی عالمی آب و ہوا کانفرنس کو عالمی لیڈروں کے لیے حتمی اور فیصلہ کن موقع قرار دیا ہے تاکہ اس چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں تقریروں کی بجائے ٹھوس اقدامات اور حکمتِ عملی کے ساتھ شریک ہوں۔ ان میں سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اگلے عشرے تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 45 فیصد اور 2050 تک مکمل کمی لائی جاسکے۔

دنیا بھر میں رکازی (فاسل) ایندھن سے خارج ہونے والی حرارت اور گیسوں کی 93 فیصد مقدار سمندروں میں جذب ہورہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانیوں کی گرمی کو گلوبل وارمنگ کی ایک مؤثر نشانی کے طور پر لیا جاتا ہے۔ تاہم تمام سمندروں کے درجہ حرارت میں اضافے کی شرح یکساں نہیں ہے۔ جنوبی نصف کرے کے سمندر زیادہ تیزی سے گرم ہورہے ہیں اور وہاں گرمی انتہائی گہرائی تک پہنچ رہی ہے۔بعض ماڈل بتاتے ہیں کہ عالمی سمندروں میں 2000 میٹر تک کی گہرائی میں بڑھنے والا درجہ حرارت صدی کے اختتام تک اوسط0.8 فیصد تک بڑے گا۔ یہ اضافہ سمندری حیات اور مرجانی چٹانوں پر کسی قیامت سے کم نہ ہوگا۔ دوسری جانب سمندروں کی سطح میں بھی اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا لازمی حصہ ہیں‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود

ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا لازمی حصہ ہیں‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود

پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف

پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرد آلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرد آلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ..

پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی حصوں میں شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی حصوں میں شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم گرم اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم گرم اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

لاہور سمیت صو بہ  کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

لاہور سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم