پاکستان میں انسداد پولیو مہم کو سنگین مسائل، کیسز میں اضافے نے دوا کے معیار اور حکام کے اقدامات پر سوالات اٹھادیے

دنیا بھر میں صرف 3 ممالک میں پولیو سے مکمل چھٹکارا نہیں پایا جاسکا ہے جن میں افغانستان، نائیجیریا اور پاکستان شامل ہیں، صحت حکام ڑ*ہمیں مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا، بابر بن عطاء

پیر 15 جولائی 2019 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) پاکستان میں انسداد پولیو مہم کو سنگین مسائل کا مسائل ہے جہاں کیسز میں اضافے نے دوا کے معیار اور حکام کے اقدامات پر سوالات اٹھادیے ہیں۔صحت حکام کے مطابق دنیا بھر میں صرف 3 ممالک میں پولیو سے مکمل چھٹکارا نہیں پایا جاسکا ہے جن میں افغانستان، نائیجیریا اور پاکستان شامل ہیں۔پاکستان میں پولیو کے خلاف کئی مہمات چلائی جاچکی ہیں جس سے مرض میں کمی واقع ہوئی ہے، 1988 میں کیسز کی تعداد 3 لاکھ ہزار سے زائد تھی، 2014 میں 306 تھی اور گزشتہ سال یہ کم ہوکر ایک درجن کے قریب رہی۔

تاہم رواں سال کیسز میں تشویشناک صورتحال دیکھی گئی اور اب تک ملک بھر میں 41 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 33 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جہاں عوام کی جانب سے اس مہم کے بارے میں مزاحمت دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی تشخیص سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں پولیو وائرس موجود ہے جو ویکسینیشن میں خلا ظاہر کرتا ہے جسے تمام آبادی تک پورا کرنا ہوگا تاکہ مہم کو موثر بنایا جاسکے۔

رواں سال اس مرض سے مکمل خاتمے کی امیدیں اب دم توڑنے لگی ہیں۔وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ 'ہمیں مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا'۔قبائلی علاقوں تک رسائی میں مشکلات اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں لوگوں کی آمدو رفت کی وجہ سے بھی ڈیٹا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔صوبائی حکام اور انسداد پولیو مہم کے دستاویزات کے مطابق شدت پسند عناصر اور دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں پولیو کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جاتی رہی ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ والدین جنہیں پولیو مہم کے حوالے سے شبہات ہیں وہ خصوصی مارکر پین رکھتے ہیں جسے پولیو کے رضاکار بھی بچوں کے انگلی پر نشان لگانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔عالمی ادارے سے منسلک ایک حکام نے بتایا کہ 'وہ خود اپنے بچوں کی انگلیوں پر ان مارکرز سے نشان مارلیتے ہیں اور جب رضاکار دورے پر آتے ہیں تو انہیں نشان دکھا کر کہہ دیا جاتا ہے کہ انہیں دوا پلائی جاچکی ہی'۔

حکام کے مطابق اس جعلی نشان سے انکار کرنے والوں کی اصل شرح سامنے نہیں آتی جس کی وجہ سے ویکسینیشن کے ڈیٹا میں خلا پیدا ہوا ہے۔چند علاقوں میں 8 فیصد خاندان ویکسینیشن سے اجتناب کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ مرض کا خاتمہ نہیں ہورہا۔ ۵خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے سینیئر حکام کے مطابق مقامی صحت ادارے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے ڈیٹا جان بوجھ کر صحیح نہیں بتارہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'ڈیٹا کے چھپائے جانے کی وجہ سے ہمیں اس طرح کی سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہی'۔

Browse Latest Weather News in Urdu

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..