سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور

تینوں مملک میں وسیع تر تعاون سے خطے میں امن اور سلامتی کے اہداف سمیت تجارت، اقتصادی ترقی اور خوشحالی آئے گی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا افغانستان، چین اور پاکستان کے سفارت کاروں کے لئے سہ ملکی سفارتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 22 اکتوبر 2019 00:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں امن اور سلامتی کے اہداف سمیت تجارت، اقتصادی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ وہ پیر کو یہاں افغانستان، چین اور پاکستان کے سفارت کاروں کے لئے سہ ملکی سفارتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس ضمن میں منعقدہ خصوصی تقریب میں چین اور افغانستان کے ڈپٹی ہیڈز آف مشنز کے علاوہ وزارت خارجہ کے اعلی حکام اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تینوں ممالک کے کل 33 سفارتکار دو ہفتے پر مشتمل اس ورکشاپ میں شرکت کررہے ہیں۔ ورکشاپ کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے تینوں ممالک کے وزراء خارجہ کے مذاکرہ کے تحت باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زوردیا جو امن، سلامتی، تجارت اور معاشی ترقی سمیت علاقائی روابط بڑھانے اور خوشحالی کے یکساں اہداف کے حصول میں کلیدی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوان سفارتکاروں پر زوردیا کہ آنے والے ماہ وسال میں اس سہہ ملکی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان سدابہار اور آزمودہ کثیر الجہتی سٹریٹجک تعاون کو بیان کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان تعلیم، ٹیکنالوجی اور تخلیق کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ (بی۔آر۔آئی) منصوبے کے اولین شرکاء میں شامل ہے اور سی پیک ’بی۔آر۔آئی‘ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس میں بڑی حد تک پیش رفت ہوچکی ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں قریبی تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہاکہ دونوں برادر ہمسایہ اسلامی ممالک کے درمیان جغرافیہ، تاریخ، مذہب، زبان اور خون کے رشتے دونوںممالک کے درمیان پائیدار اور وسیع تعلقات کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن، استحکام اور مفاہمت کے لئے اپنے پختہ وعدے پرکاربند ہے۔ چین کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن محترمہ پینگ چٴْن ژو اور افغانستان کے ناظم الامور احمد شاکر قرار نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہہ ملکی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سفارت کاروں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اپنی نوعیت کی اس اولین ورکشاپ کے انعقاد کے پاکستان کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔

فارن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب احمد کھوکھر نے خطبہ استقبالیہ میں کہاکہ فارن سروس اکیڈمی درخشاں تاریخ رکھنے والا قومی ادارہ ہے جسے بڑی تعداد میں ملکی اور غیرملکی سفارت کاروں کی تربیت کا اعزاز حاصل ہے۔ دو ہفتے کی تربیتی ورکشاپ کے نکات پرروشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ترقی پذیر ممالک کے نکتہ نگاہ سے عصرحاضر کے سفارتی علم سے آگہی کے علاوہ تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا، پاکستان کی صنعتی، کمرشل اور ثقافتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور دستیاب مواقع سے استفادہ کے امکانات سے روشناس کرانا ان نکات میں شامل ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری