سپریم کورٹ کا توہین رسالت کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم ثقلین کو سزا پوری ہونے پر رہا کرنے کا حکم

بدھ 26 فروری 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم ثقلین کو سزا پوری ہونے پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزم ثقلین کو 2015 میں فیس بک پر نبی پاکﷺ بارے متنازعہ پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بد ھ کو جسٹس مظہر عالم کی سربراہی میں عدالت عظمی کے دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ کسی عام شخص کیخلاف بھی کسی کو فیس بک پر لکھنے کا حق نہیں ہے، نبی پاک ﷺ کے بارے میں تو کوئی بات قابل برداشت ہو ہی نہیں سکتی۔ ملزم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ جس اکائونٹ سے پوسٹ ہوئی وہ میرے موکل کا نہیں، میرے موکل سے جو موبائل برآمد ہوا، اس میں مختلف سیلولر کمپنی کی سم تھی اور جس موبائل کی فرانزک رپورٹ لگائی گئی اس میں کسی اور سیلولر کمپنی کی سم تھی اور موبائل فون بھی مختلف ہے، آج کل لوگ جعلی اکاونٹس بھی بناتے ہیں، میرے موکل کا بھی جعلی اکائونٹ بنایا گیا، ٹرائل کورٹ نے میرے موکل کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سزا کے ساتھ ہونے والا جرمانہ معاف کیا جائے۔ جس پر جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ پانچ سال ریاست نے ملزم کو کھلایا پلایا، جرمانہ ادا کریں۔ ملزم ثقلین کیخلاف فیس بک پر متنازعہ پوسٹ کرنے پر فیصل آباد میں مقدمہ قائم کیا گیا۔ ملزم کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ عدالت عظمی نے سزا پوری ہونے پر رہائی کے احکامات دیئے ۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کی جانب سے جرمانہ کی رقم معاف کرنے کی استدعا کو مسترد کردیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان