ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 595افراد کا چالان

ہفتہ 6 جون 2020 16:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گزشتہ ہفتے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 595افراد کو چالان کرتے ہوئے ہزاروں روپے قومی خزانے میں جمع کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی جاتی ہیں اس دوران شہریوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی دی بھی دی جاتی ہے اور ان میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے جاتے ہیں اور انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہاتھ ملانے گلے ملنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور منہ ناک اور آنکھوں کو چھونے سے گریز کرنے سمیت صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہ خطرناک وائرس با آسانی ختم ہو اور مزید قیمتی جانیں اس جان لیوا وائرس کا شکار نہ بنیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیوں پر دوران سفر موبائل فون پر بات کرتے ہوئے 27 ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 528اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 40 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے جن سے جرمانوں میں مد میں حاصل کردہ ہزاروں روپے قومی خزانے میں جمع کردیئے گئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے ہی اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال بالکل نہ کریں کیونکہ اس سے تمام تر توجہ ڈرائیونگ سے ہٹ جاتی ہے اور کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں بصورت دیگر سٹی ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان