سکھ مذہب کے تہوار'' وساکھی میلہ'' کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے ایک ہزار کے قریب سکھ یاتری پارٹی لیڈر سردار گرومیت سنگھ بھوگ کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

پیر 12 اپریل 2021 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) سکھ مذہب کے تہوار'' وساکھی میلہ'' کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے ایک ہزار کے قریب سکھ یاتری پارٹی لیڈر سردار گرومیت سنگھ بھوگ کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ، جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر نے آنے والے مہمانوں کو گلدستے پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا ۔

اس موقع پر پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ ڈپٹی سیکرٹری شرانئز عمران گوندل ،بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی ،سابق پردھان سردار بشن سنگھ ،سردار امیر سنگھ ،سردار اندر جیت سنگھ ،رویندر سنگھ ،امجد الطاف سمیت دیگر افسران و سکھ رہنماء بھی ہمراہ موجود تھے ،پاکستان پہنچنے پر سکھ یاتریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے گورو کی دھرتی کے درشن کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے پارٹی لیڈر سردار گوو میت سنگھ بھوگ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دل میں بہت سی خوشیاں اور ارمان لیکروساکھی میلہ منانے پاکستان کے لیے آئے ہیں ،اور اتنی زیادہ تعداد میں ویزے جاری کرنے پر ہم بہت شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز طارق وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن مذہبی سیاحت کے فروغ کے عین مطابق بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی مہمان نواز ی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور مہمانو ں کو رہائش سیکورٹی میڈیکل اور سفری سہولیات سمیت تمام دیگر انتظامی سہولیات فراہم کی جائیں گی پردھان سردار ستونت سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم وساکھی میلہ کے اعلی انتظامات پر حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری باہمی مشاورت سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی اور میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں یاتریوں کو سخت سیکورٹی کے حصار میں حسن ابدال روانہ کر دیا گیا جہاں مورخہ 14 -اپریل کو وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی جس میں اعلی حکومتی نمائندے اور سکھ رہنماء شرکت کریں گے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان