احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے حاضر سروس سیکرٹری اور وزیر اعلی بلوچستان کے سابق سٹاف افسر کیخلاف جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے سیکرٹری عمران گچکی کو 8 کروڑ جرمانہ اور5 سال قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

منگل 17 مئی 2022 20:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر محمد داود جان نے کیس کی پیروی کی جبکہ احتساب عدالت کے جج جناب آفتاب احمد لون نے فیصلہ سنایا۔ تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان نے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے سابق سٹاف افسر عمران تاج گچکی کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی اثاثہ جات بنارکھے ہیں، دوران تحقیقات ملزم کے گھر پر چھاپہ کے دوران تقریبا سوا کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات بشمول نقد رقم برآمد ہوئی۔

ملزم ناجائز اثاثہ جات سے متعلق کوئی قانونی جواز پیش کرنے سے قاصر رہا جس پر نیب نے ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے نیب کی تحقیقات اور دلائل کی روشنی میں ملزم عمران گچکی کو 8 کروڑ روپے جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ ملزم کی جانب سے اسلام آباد، مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائدادیں، نقد رقم اور سونا بحق سرکار ضبط کردی گئیں ہیں۔

احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھجوادیا گیا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ ملزم نے اپنے قریبی عزیز بے نامی داروں کے نام پر بھی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائدادیں بنائی ہیں جن کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔ سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کے بعد حاضر سروس سیکرٹری بلوچستان کے خلاف یہ دوسرا بڑا فیصلہ ہے جو نیب اور عدالتوں کے بلا امتیاز احتساب کا مظہر ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..