اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی اور کشمیر میں بعض مقاما ت پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

جمعہ 20 فروری 2015 14:17

ٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چا ر روز تک کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ ،لاہور،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا،مردان ،ژوب اورکوئٹہ ڈویژن میں چند مقاما ت پرمزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب( راولپنڈی ،لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن) ،ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقاما ت پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔گزشتہ دو کے دوران بالائی /وسطی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخواہ ،کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں39ملی میٹر جبکہ سیالکوٹ 38،راولپنڈی (چکلالہ)36،کوٹلی34، اسلام آباد(گولڑہ )28،اسلام آباد (بوکرہ)25،راولپنڈی (شمس آباد)26،مری24، گوجرانوالہ23،اسلام آباد (زیروپوائنٹ)،چکوال22، پاراچنار، منگلا19، گرھی دوپٹہ18، جہلم17، فیصل آباد14، چراٹ، کالام13،مظفر آباد12، دیر، بالاکوٹ11، پٹن10،مالم جبہ09، لوئر دیر07، ایبٹ آباد، لاہور (ائیرپورٹ06،سٹی01)،پشاور (سٹی)04،دروش، جوہر آباد، سید شریف03، جھنگ، ڈی آئی خان02، بھکر01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ کالام میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے اختتام پر نسبتاًزیادہ بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہو گا جسکی وجہ سے اتوار سے منگل کے دوران بالائی/وسطی پنجاب ( راولپنڈی ،لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ،سرگودھا،ساہیوال ڈویژن ) ،خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ بلوچستان(کوئٹہ، ژوب ، قلات ڈویژن) ، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان ڈویژن)میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

جبکہ سکھر، لاڑکانہ، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔سوموار /منگل کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش اور مری ،گلیات، مالاکنڈڈویژن، گلگت بلتستان ٍاور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک میں نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں سب سے کم درجہ حرار ت پاراچنار میں منفی03، استور ،قلات منفی02 ، گوپس، کالام ،دروش میں منفی 01 جبکہ ملک کے بڑے شہروں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت اسلام آباد 11 لاہور 12 کراچی 19 پشاور 11 کوئٹہ 06 گلگت 03 مری 02 سکردو 00 ملتان 16 حیدرآباد 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..