Toothpaste Aur Ghardari - Article No. 3579

ٹوتھ پیسٹ اور گھرداری - تحریر نمبر 3579
یہ محض دانتوں کی صفائی کے لئے مخصوص نہیں
منگل 5 مئی 2026
اگر آپ نے چاندی کے زیورات چمکانے ہوں
یہ زیورات چند بار استعمال کے بعد کالے پڑ جاتے ہیں تو کسی پرانے برش پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر اس سے دھیرے دھیرے زیور صاف کیجئے اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیجئے۔زیور نئے جیسے ہو جائیں گے۔
گندے جوتوں مثلاً جاگرز اور ٹرینر صاف کرنا ہوں تو
ان پر لگے داغ دھبوں کو بھی ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے صاف کیا جا سکتا ہے۔
(جاری ہے)
پیسٹ لگا کر رگڑیں اور گیلے کپڑے کے ساتھ اسے صاف کرتی جائیں۔دو سے تین بار یہ عمل دہرانے پر ضدی سے ضدی داغ دور ہو جاتے ہیں۔
بچوں کے کپڑوں پر Crayon اور رنگین پنسلوں کے داغ
بچے دیواروں کو کینوس سمجھ کر آرٹ کے شاہکار تخلیق کیا ہی کرتے ہیں اور کبھی کبھی تو اپنے کپڑوں پر بھی تصویر کشی کر لیتے ہیں۔
لہسن، پیاز اور مچھلی کی بو دور کرنے کے لئے
انہیں کاٹنے اور صاف کرنے کے بعد ہاتھوں کو ٹوتھ پیسٹ سے دھو لیا جائے تو یہ بو فوراً جاتی رہے گی۔بے رونق ناخنوں کو چمکانے کے لئے بھی ٹوتھ پیسٹ کو ناخنوں پر ملا جائے تو ناخن گلابی اور صاف شفاف ہو جاتے ہیں۔علاوہ ازیں گھڑی کی اسکرین، موبائل یا آئی فون کی اسکرین کی خراشیں دور کرنے کے لئے سادہ سفید ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سی مقدار انگلی پر لے کر رگڑنے سے بالکل نئی جیسی ہو جاتی ہیں۔غرضیکہ ذہانت اور احتیاط سے ان گھریلو چٹکلوں کو آزما کر صفائی کا عمل کیا جائے تو بہتر نتائج دیتا ہے۔
Browse More Gharelu Totkay
ایک پیالی چائے اور بے شمار فائدے
Ek Pyali Chai Aur Beshumar Faide
گرمیوں میں فروٹ فیس ماسک سے دلکشی بڑھائیں
Garmiyon Mein Fruit Face Mask Se Dilkashi Barhain
فریج کی حفاظت کے آزمودہ ٹپس
Fridge Ki Hifazat Ke Azmooda Tips
صاف گھر آپ کی شخصیت پر جادوئی اثر کرتا ہے
Saaf Ghar Aap Ki Shakhsiyat Par Jadui Asar Karta Hai
ہوم میڈ ٹماٹو فیشل ماسک
Homemade Tomato Facial Mask
آنکھوں کے گرد حلقے
Aankhon Ke Gird Halqe
نرم و ملائم ہونٹ
Narm O Mulaim Hont
ابٹن ہے مہکار دلہن کی
Ubtan Hai Mehkar Dulhan Ki
گرما گرم کافی جہاں کرے تازہ دم
Garma Garam Coffee Jahan Kare Taza Dam
آج کر لیں ہیئر ڈائٹ
Aaj Kar Lain Hair Diet
پھٹکری کے فوائد
Phitkari Ke Fawaid
کچن میں موجود اشیاء سے کارآمد اور آزمودہ نسخے
Kitchen Mein Mojood Ashiya Se Karamad Aur Aazmooda Nuskhe