ہدایتکار آنند ایل رائے شاہ رخ کے ساتھ لو سٹوری پر مبنی فلم بنائیں گے

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:03

ہدایتکار آنند ایل رائے شاہ رخ کے ساتھ لو سٹوری پر مبنی فلم بنائیں گے
ممبئی۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ کے مشہور ہدایتکارآنند ایل رائے اداکار خان شاہ رخ خان کے ساتھ معاشقہ پر مبنی فلم بنائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں شاہ رخ بونے کے کردار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

جس میں شاہ رخ کے مدمقابل کترینہ کیف نظر آ سکتی ہے۔ان دونوں کی جوڑی اس سے پہلے یش چوپڑا کی فلم ”جب تک ہے جان“ میں ایک ساتھ نظر آئی تھی۔ہدایتکار نے کہا کہ وہ ابھی سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں ، یہ ایک لو سٹوری ہے اور ان کے لیے یہ ایک اہم فلم ہے جو ان کی توقع سے زیادہ وقت لے سکتی ہے۔

وقت اشاعت : 23/07/2016 - 14:03:19

Rlated Stars :

متعلقہ عنوان :