فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ کے ساتھ پیش آیا دلچسپ واقعہ

جمعہ 29 جولائی 2016 12:58

فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ کے ساتھ پیش آیا دلچسپ واقعہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) پاکستان کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان شاہ رخ ٰخان کے ساتھ آنے والی اپنی پہلی فلم ‘رئیس’کو لے کر کافی خوش نظر آتی ہیں۔ماہرہ نے رئیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ایسا لگتا ہے جیسے میرا خواب سچ ہوگیا ہو،میں جتنی خوش ہوں اس سے زیادہ ڈری ہوئی ہوں۔

(جاری ہے)

ماہرہ نے شوٹنگ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘فلم کے پہلے سین کی شوٹنگ کے دوران سب کچھ ٹھیک تھا،میں صحیح طریقے سے اپنا کام کررہی تھی ،لیکن جیسے ہی کنگ خان میرے سامنے آئیمیں یاد کی ہوئی تمام لائنز بھول گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آرٹسٹ ہیں اور دوسرے ملک میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں،اسلئے ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر کام کروں۔واضح رہے کہ ماہرہ اور شاہ رخ کی آنے والی فلم رئیس کی شوٹنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے، فلم کی ہدایات راہول ڈھولکیا نے دی ہیں جبکہ رئیس اگلے سال 26 جنوری 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 12:58:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :