فلم انڈسٹری کو غیروں نے نہیں ،اپنوں نے برباد کیا ہے ‘ فرزانہ تھیم

جمعہ 26 اگست 2016 13:16

فلم انڈسٹری کو غیروں نے نہیں ،اپنوں نے برباد کیا ہے ‘ فرزانہ تھیم
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو غیروں نے نہیں بلکہ اپنوں نے برباد کیا ہے ، کسی دوسرے کو قصور وار کہنا ٹھیک نہیں ، سچی بات کہنے سے مجھے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے مگر اس سے میرا ضمیر مطمئن رہتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے اپنوں نے پیسہ کمانے کے بعد اسے لاوارث چھوڑ دیا تھا مگر خدا کا شکر ہے کہ اب بیس سالوں کے بعد انڈسٹری دوبارہ اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے اور اس کی بحالی کا عمل کراچی سے شروع ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن انڈسٹری کے سارے معاملات حل نہیں ہو سکتے اس کے لئے کچھ وقت درکار ہو گا مگر مجھے یقین ہے کہ آئندہ چند برسوں میں فلم انڈسٹری اپنی کھوئی ہوئی ساکھ حاصل کر لے گی ۔

(جاری ہے)

فرزانہ تھیم نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہی ہوں ، کراچی میں بننے والی ہر تیسری چوتھی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے ٹی وی کی طرف زیادہ توجہ اس لیے نہیں دے سکی تھی کہ بچے چھوٹے تھے اور ان کو میری توجہ کی بھرپور ضرورت تھی مگر بچوں کے سمجھدار ہونے کے بعد جب میں نے دوبارہ ٹی وی پر کام شروع کیا تو پھر اس وقت سے مسلسل مصروف ہوں اور آج بھی میری متعدد ڈرامہ سیریل تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ چار کے قریب ڈرامہ سیریل مختلف نجی ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہیں ۔
وقت اشاعت : 26/08/2016 - 13:16:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :