نامور اداکار ہمایوں سعید کل اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گے

منگل 26 جولائی 2016 12:37

نامور اداکار ہمایوں سعید کل اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) نامور اداکار ہمایوں سعید آج ( بدھ ) اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گے ۔ ہمایوں سعید 27جولائی 1971ء کو پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

ٹی وی ڈراموں سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی شاندار اداکاری کے باعث ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسروں کی ضرورت بن گئے ۔ بعد ازاں ہمایوں سعید نے اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنا کر ڈرامہ سیریل کے ساتھ فلمیں بنانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ۔ ہمایوں سعید کا شمار آج کے سپر سٹار اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ وہ اپنی 45ویں سالگرہ کراچی میں منائیں گے۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 12:37:37

Rlated Stars :