شہید جنید جمشید پر بننے والی فلم’ ’خواب‘‘ بھارت میں بلاک کردیاگیا

گلوکار سلمان احمد نے شہید جنید جمشید کیساتھ گزارے گئے لمحات پر مبنی شارٹ فلم’ ’خواب‘‘ جاری کردی

بدھ 18 جنوری 2017 11:53

شہید جنید جمشید پر بننے والی فلم’ ’خواب‘‘ بھارت میں بلاک کردیاگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) معروف موسیقار اور گلوکار سلمان احمد نے طیارہ حادثے میں شہید جنید جمشید کے ساتھ گزارے گئے لمحات پر مبنی شارٹ فلم ’خواب‘ جاری کردی۔ فلم کو بھارت میں یوٹیوب پر بلاک کردیا گیا۔سلمان احمد کی جانب سے جاری کی جانے والی فلم میں ان کے جنید جمشید کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں مختلف ویڈیوز اور تصاویر کو یکجا کیا گیا ہے جن میں جنید جمشید کا گلوکاری کا کیریئر جب انہوں نے دنیا بھر میں پرفارم کیا، ان کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں، اور سلمان احمد اور دیگر دوستوں کے ساتھ خوبصورت لمحات قید کیے گئے۔واضح رہے کہ سابق گلوکار اور معروف نعت خواں و سماجی کارکن جنید جمشید 7 دسمبر کو حویلیاں کے نزدیک ہونے والے فضائی حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔فلم ’خواب‘ کے جاری ہوتے ہی بھارت میں یوٹیوب پر اس کے لنک کو بلاک کردیا گیا جس کی شکایت سلمان احمد کے بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر کی۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 11:53:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :