خواہش ہے میرا بیٹا احمد نواز گلوکاری کے میدان میں اپنا نام اور مقام پیدا کرے ‘ نوازانجم

جمعہ 26 اگست 2016 13:10

خواہش ہے میرا بیٹا احمد نواز گلوکاری کے میدان میں اپنا نام اور مقام پیدا کرے ‘ نوازانجم
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار نواز انجم نے کہا ہے کہ ہر باپ کی طرح میری بھی خواہش یہی ہے کہ میرا بیٹا احمد نواز گلوکاری کے میدان میں اپنا نام اور مقام پیدا کرے ، میں نے موجودہ مقام تک پہنچنے کے لئے جتنی محنت اور جدوجہد کی ہے وہی نصیحت میں اپنے بیٹے کو بھی کرتا ہوں کہ وہ محنت سے کام کرے ۔

” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح میرا بیٹا فخر سے اپنے دوستوں کو بتاتا ہے کہ نواز انجم میرے والد ہیں ، میری خواہش بھی ہے کہ میں بھی فخر سے یہ بتا سکوں کہ گلوکار احمد نواز میرا بیٹا ہے جس نے محنت کر کے اپنا نام پیدا کیا ہے ۔ نواز انجم نے کہا کہ حال ہی میں احمد نواز نے اپنے ایک گانے کی ویڈیو اداکارہ و ماڈل کرن نور کے ساتھ بنائی ہے اور اس کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا گیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس کی کامیابی کی ابتداء ہے ۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 13:10:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :