Mix Sabzi Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 7197

Mix Sabzi Gosht Urdu recipe is available at UrduPoint. Mix Sabzi Gosht is a famous dish in this region. You can read here Mix Sabzi Gosht recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Mix Sabzi Gosht. You can know the complete method to make Mix Sabzi Gosht on this page. We will also tell you how long it will take to make Mix Sabzi Gosht. Read the recipe, ingredients, and everything related to Mix Sabzi Gosht below.

مکس سبزی گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7197

Mix Sabzi Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

4 پیاز دو عدد درمیانی

5 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

6 آلو دو عدد درمیانے

7 شلجم دو عدد

8 بینگن ایک عدد چھوٹے سائز کا

9 گاجر دو عدد

10 پھول گوبھی ایک پیالی

11 مٹر کے دانے آدھی پیالی

12 لوبیا کی پھلی آدھی پیالی

13 ٹماٹر تین عدد درمیانے

14 ہری مرچیں تین سے چار عدد

15 ہرا دھنیا آدھی گٹھی

16 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو دھو کر رکھ لیں،پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں اور بقیہ تمام سبزیوں کو دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  2. 2 ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو پیس لیں اور اس میں ادرک لہسن اور لال مرچیں ملا لیں۔پھر اس مکسچر سے گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  3. 3 پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں سبزیوں کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔
  4. 4 پھر اسی پین میں پیاز کو سنہرا فرائی کریں اور مصالحہ ملا ہوا گوشت اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
  5. 5 ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آجائے تو اچھی طرح بھونیں اور اس میں ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی شامل کر دیں۔
  6. 6 جب درمیانی آنچ پر گریوی پکنے پر آجائے تو فرائی کی ہوئی سبزیاں ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

(2641) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht

Urdu cooking recipe of Mix Sabzi Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mix Sabzi Gosht is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.