Piyazi Shimla Qeema - Article No. 7005

Urdu Cooking Piyazi Shimla Qeema پیازی شملہ قیمہ (Article No. 7005) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Piyazi Shimla Qeema Recipe In Urdu

پیازی شملہ قیمہ - آرٹیکل نمبر 7005

قیمے کو صاف دھو کر پین میں رکھیں اور اس میں پپیتا،نمک،ادرک لہسن،لال مرچ،بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ،گرم مصالحہ،دہی،بھنا ہوا بیسن اور ایک فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
قیمے کو کچھ دیر رکھنے کے بعد درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

جب قیمے کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔
پیاز،شملہ مرچ اور ٹماٹر کو لمبائی میں کاٹ لیں اور ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ہلکا سا فرائی کریں اور قیمے میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ اس مزیدار ڈش کو انجوائے کریں۔

More From Mutton And Beaf Keema Recipes