Caesar Salad Recipe In Urdu

سیزر سلاد بنانے کی ترکیب

Caesar Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ 200گرام
2 نمک حسب ذائقہ
3 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
4 ڈبل روٹی کے سلائسز دو عدد
5 چیڈر چیز آدھی پیالی
6 کھیرا دوعدد
7 لیموں کارس ایک کھانے کا چمچ
8 مایونیز آدھی پیالی
9 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
10 اسٹرابیری حسب پسند
11 لیٹس یا سلاد کے پتے حسب پسند
12 کوکنگ آئل دوکھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کو دھو کر کچن ٹاول سے اچھی طرح خشک کرلیں،نمک لہسن اور لیموں کو ملا کر چکن کو میرینیٹ کرکے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 پھر چکن بریسٹ کو اچھی طرح موٹے دھاگے سے باندھ کر(تاکہ کاٹتے ہوئے اس کا شیپ صحیح رہے)درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔پانی خشک ہونے پر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
  3. 3 ڈبل روٹی کے سلائس پر کوکنگ آئل اچھی طرح پھیلا کر لگائیں اور انہیں گرم کئے ہوئے اوون میں دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔اچھی طرح سنہرا ہونے پر اوون سے نکال کر ان کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ کر کروٹن بنالیں۔
  4. 4 کھیرے اور چکن کے حسب پسند ٹکڑے کاٹ لیں ،مایونیز ،چیز اور کالی مرچ کو ملا کر رکھ لیں۔
  5. 5 ایک پیالے میں چکن کے ٹکڑے ڈالیں اور ان پر مایو نیز کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

(522) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Vegetable Salad - مزید سبزیوں کے سلاد

Urdu cooking recipe of Caesar Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Caesar Salad is a Vegetable Salad, and listed in the sabzi ka salad. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.