Cheese Stuffed Chicken Balls Recipe In Urdu - Recipe No. 6854

چیز اسٹفڈ چکن بالز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6854

Cheese Stuffed Chicken Balls Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو
2 موزریلا چیز حسب پسند
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
5 ہری پیاز دو عدد
6 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
9 چینی ایک چائے کا چمچ
10 میٹھا سوڈا ایک چٹکی
11 انڈے حسب ضرورت
12 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو باریک چوپ کر لیں اور ایک پیالے میں ادرک لہسن،نمک،کالی مرچ،لال مرچ،چینی،میٹھا سوڈا،ایک انڈا،سویا ساس،چوپ کی ہوئی ہری پیاز اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چکن کو اس میں میرینیٹ کرکے فریج میں رکھ دیں۔
  2. 2 موزریلا چیز کے چھوٹے ٹکڑے کرکے فریزر میں رکھ کر سخت کر لیں۔
  3. 3 چکن کو فریج سے نکال کر اس کے بالز بنائیں اور درمیان میں چیز رکھ کر اچھی طرح بند کر دیں۔
  4. 4 ان بالز کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کر لیں۔
  5. 5 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں سنہری فرائی کر لیں۔

(868) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Cheese Stuffed Chicken Balls, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cheese Stuffed Chicken Balls is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.