Chinese Potato Salad Recipe In Urdu

چائنیز پوٹیٹو سلاد بنانے کی ترکیب

Chinese Potato Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو تین سے چار عدد
2 لہسن کے جوئے ایک سے دو عدد
3 سفید سرکہ تین کھانے کے چمچ
4 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
5 چینی یا براؤن شوگر آدھا چائے کا چمچ
6 کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
7 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
8 ہری پیاز ایک عدد
9 سرخ شملہ مرچ دو کھانے کے چمچ
10 کوکنگ آئل تین کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلوؤں کو ابالنے کے لئے رکھ دیں،لہسن،لال مرچ،کالی مرچ کو بلینڈر میں ڈال کر سرکہ اور سویا ساس ڈالتے ہوئے بلینڈ کرلیں۔
  2. 2 پھر اس میں چینی ڈال کر پھینٹیں اور کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے مسلسل پھینٹ کر ڈریسنگ تیار کرلیں۔آلو گلنے تک اسے فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 ہری پیاز کو باریک چوپ کرکے رکھ لیں،شملہ مرچ کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
  4. 4 آلو گل جائیں تو انھیں پانی سے نکال کر مکمل طور پر ٹھنڈا کرلیں اور چھیل کر پسند کے مطابق شیپ میں کاٹ لیں۔
  5. 5 تیار کی ہوئی ڈریسنگ کو دوبارہ پھینٹیں اور آلوؤں پر ڈال کر انھیں آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  6. 6 فریج سے نکال کر اس میں شملہ مرچ اور ہری پیاز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

(653) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo Ke Salad - مزید آلو کے سلاد

Urdu cooking recipe of Chinese Potato Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chinese Potato Salad is a Aloo Ke Salad, and listed in the Potato Salad. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.