Delicious Salad Complete Food Recipe In Urdu

ایک دلچسپ سلاد مکمل کھانا بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Delicious Salad Complete Food, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Delicious Salad Complete Food is a Aloo Ke Salad, and listed in the Potato Salad. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Delicious Salad Complete Food Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 اُبلے ہوئے آلو دو کپ چھوٹے مربع ٹکڑوں میں کاٹے ہوئے
2 روسٹ گوشت یا مرغی کا اُبلا ہوا گوشت ایک کپ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا ہوا
3 میکرونی اُبلی ہوئی ایک کپ
4 بادام دو بڑے چمچ دھوکر چھیلے ہوئے
5 اُبلے ہوئے انڈے دو یا تین عدد
6 میونیز(Mayonnaise) ایک کپ
7 دم پر نرم کیے ہوئے مٹر 1/2 کپ
8 دم پر نرم کی ہوئی گاجریں چھوٹے چھوٹے مربع ٹکڑوں میں کاٹی ہوئی 1/2 کپ
9 سرخ رنگ کا سیب بغیر چھیلے ہوئے ایک عدد چھوٹے مربع ٹکروں میں کاٹ لیں

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلو انڈے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹے ہوئے
  2. 2 گوشت، میکرونی، مٹر، گاجریں اور سیب یہ سب چیزیں ملا کر کسی چینی یا شیشے کے برتن میں ڈالیں
  3. 3 میونیز جو آپ نے پہلے ہی بنا کر رکھا ہوا ہے ڈال دیں اور بہت نرم ہاتھوں سے لکڑی کے چمچ سے ملادیں
  4. 4 کچھ لوگ میونیز کے ساتھ تھوڑی سی کریم بھی پھینٹ کر ملالیتے ہیں
  5. 5 اگر پسند ہو تو سلاد والی ڈش کو لہسن کے جوے سے رگڑ کر لہسن پھینک دیں
  6. 6 اس طرح کرنے سے ایک خفیف سی لہسن کی خوشبو سلاد میں رچ جائے گی
  7. 7 اب کسی چوڑی ڈش میں یہ سلاد سجالیں
  8. 8 اس کے گرد اُبلے ہوئے چقندر کے قتلے، ٹماٹر اور سبز پیاز کاٹ کر رکھ لیں
  9. 9 لیکن یہ چیزیں سلاد کے اندر نہیں رکھنی چاہیں ورنہ سلاد کا رنگ اور نکھار جاتا رہے گا
  10. 10 گرمیوں میں گاجریں اور مٹر نہ ہوں تو کھیرے کے مربع ٹکڑے کاٹ کر ڈال لیں
  11. 11 سرخ بھلیاں (راج ماش) اُبال کر تھوڑی سی ڈالیں
  12. 12 مقصد غذائیت اور رنگ اور خوب صورتی پیدا کرتا ہے
  13. 13 اس لیے آپ اپنی سوچ سے کام لے کر ایک بہت ہی خوب صورت اور مکمل غذا تیار کرسکتی ہیں
  14. 14 جس پر بادام بھی چھڑکا جاسکتا ہے

متعلقہ پکوان

(2032) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo Ke Salad - مزید آلو کے سلاد

More Recipes - مزید تراکیب