French Onion Soup Recipe In Urdu - Recipe No. 6737

فرنچ اونین سوپ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6737

French Onion Soup Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پیاز چار عدد درمیانی
2 نمک حسب ذائقہ
3 ہڈی والا گوشت 200 گرام
4 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
5 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
6 چیڈر چیز آدھی پیالی
7 پارمیسان چیز آدھی پیالی
8 فرنچ بریڈ چار سلائسز
9 خشک تھائم ایک چائے کا چمچ
10 مکھن آدھی پیالی
11 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہری ہونے تک بھون لیں۔
  2. 2 پھر اس میں پانچ سے چھ پیالی پانی ڈال کر پہلے درمیانی آنچ پر پکائیں اور ابال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں۔جب یخنی آدھی رہ جائے تو اسے چھان لیں۔
  3. 3 مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں،(خیال رہے کہ پیاز کی رنگت تبدیل نہ ہو)پھر اس میں یخنی ڈال کر نمک اور کالی مرچ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 جب پیاز مکمل گلنے پر آجائے اور سوپ گاڑھا ہونے لگے تو چولہے سے اتار لیں۔فرنچ بریڈ کی سلائسز کاٹ کر ہلکی سی ٹوسٹ کر لیں۔
  5. 5 سوپ کو اوون پروف پیالوں میں نکال کر اس پر فرنچ بریڈ کا سلائس رکھیں اور اس پر کش کیا ہوا چیز(دونوں چیز ملا کر)چھڑک دیں۔
  6. 6 پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 150C پر اتنی دیر رکھیں کہ چیز اچھی طرح پگھل کر سنہری ہو جائے۔اوون سے نکالتے ہوئے اوپر سے خشک تھائم چھڑک دیں۔

(799) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Soups - مزید سوپ

Urdu cooking recipe of French Onion Soup, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. French Onion Soup is a Soups, and listed in the soups. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.