Hyderabadi Handi Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 6726

حیدرآبادی ہانڈی گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6726

Hyderabadi Handi Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 ٹماٹر تین عدد درمیانے
6 دہی آدھی پیالی
7 فریش کریم آدھی پیالی
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
10 دھنیا ایک چائے کا چمچ
11 زیرہ ایک چائے کا چمچ
12 پسا ہوا ناریل ایک کھانے کا چمچ
13 مونگ پھلی آٹھ سے دس عدد
14 سفید تل ایک چائے کا چمچ
15 کلونجی آدھا چائے کا چمچ
16 گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
17 کڑی پتے حسب پسند
18 کوکنگ آئل ایک چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز کو کاٹ کر ایک پیالی پانی میں ابالیں اور اس میں نمک،ہلدی اور لال مرچ شامل کر دیں۔جب پیاز گل جائے تو اسے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔
  2. 2 مونگ پھلی،دھنیا،زیرہ،تل اور ناریل کو توے پر بھون لیں۔
  3. 3 پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں کڑی پتے اور کلونجی ڈال کر کڑکڑا لیں،پھر اس میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور پیاز کا مکسچر شامل کر دیں۔
  4. 4 ہلکی آنچ پر گوشت کو ادھ گلا ہونے تک پکائیں پھر اس میں خشک بھنا ہوا مصالحہ پیس کر ڈالیں اور ساتھ ہی بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر اور دہی شامل کر دیں۔
  5. 5 گوشت جب مکمل گل جائیں تو اسے تیل علیحدہ ہونے تک بھون کر کریم شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(710) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Hyderabadi Handi Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hyderabadi Handi Gosht is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.