Kaleji Keema Recipe In Urdu

کلیجی قیمہ بنانے کی ترکیب

Kaleji Keema Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کلیجی (چکن یا بکرے کی) آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 ٹماٹر دوعدد درمیانے
6 انڈے دوعدد
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
9 لیموں کا رس دوکھانے کے چمچ
10 ہری مرچیں دو سے تین عدد
11 ہرادھنیا حسب پسند
12 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کلیجی کو باریک چوپ کرکے صاف دھولیں اور چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں۔
  2. 2 پھر اسے نمک،ادرک لہسن ،لال مرچ اور لیموں کے رس کے ساتھ میرینیٹ کرکے دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں پھر اس میں کلیجی ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ کلیجی کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
  4. 4 پھر اس میں چوپ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔انڈوں میں نمک،باریک کٹا ہوا ہرادھنیا اور ہر ی مرچیں ڈال کر پھینٹ لیں اور کلیجی میں ڈال کر تیزی سے ملائیں۔

(449) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Kaleji And Beef Kaleji - مزید گوشت کی کلیجی کے پکوان

Urdu cooking recipe of Kaleji Keema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kaleji Keema is a Mutton Kaleji And Beef Kaleji, and listed in the Mutton Kalegi aur Beef Kalegi. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.