Kaleji Masala Recipe In Urdu - Recipe No. 6894

کلیجی مصالحہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6894

Kaleji Masala Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کی کلیجی آدھا کلو
2 پیاز(باریک کاٹ لیں) دو عدد
3 ٹماٹر(چوکور کاٹ لیں) دو عدد
4 شملہ مرچ(کیوبز میں کاٹ لیں) دو عدد
5 ہری مرچ(کاٹ لیں) دو عدد
6 لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
7 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
8 نمک حسب ذائقہ
9 ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 ثابت سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ
11 بڑی الائچی دو عدد
12 ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
13 کیچپ ایک کھانے کا چمچ
14 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
15 ہرا دھنیا آدھی گھٹی
16 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے گرائنڈر میں ثابت دھنیا،سفید زیرہ،کالی مرچ،الائچی اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں،تاکہ پاؤڈر بن جائے۔
  2. 2 اب ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز براؤن کر لیں اور اس میں ٹماٹر ڈال کر گلنے دیں۔
  3. 3 بعد ازاں کلیجی ڈال کر 5 منٹ تک فرائی کریں،پھر ادرک،لہسن کا پیسٹ ڈال کے مزید بھون لیں۔
  4. 4 اب اس میں کیچپ،گرائنڈ مصالحہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ کے لئے پکنے دیں۔
  5. 5 جب خوشبو آنے لگے تو شملہ مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر بھونیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر دم دے دیں۔

(1132) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Kaleji And Beef Kaleji - مزید گوشت کی کلیجی کے پکوان

Urdu cooking recipe of Kaleji Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kaleji Masala is a Mutton Kaleji And Beef Kaleji, and listed in the Mutton Kalegi aur Beef Kalegi. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.