Aloo Ka Korma Tips in Urdu - Aloo Ka Korma Totkay - Tip No. 3402

Urdu Totkay Aloo Ka Korma آلو کا قورمہ (Tip No. 3402) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Ka Korma Recipe In Urdu

آلو کا قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3402

اشیاء:
آلو ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
لونگ، سیاہ مرچ ، دار چینی ایک ایک ماشہ
عرق لیموں ایک چھٹانک
گھی ایک پاؤ
زعفران تین ماشہ
مرچ سرخ چھ ماشہ
دھنیا آدھی گٹھی
ترکیب:
آلوؤں کو چھیل کر قتلے بنائیے۔ پہلے چند لونگوں سے گھی میں خوشبو کیجئے۔ پھر زعفران ڈال کر گھی کو زرد کر لیں۔ اس کے بعد آلو ڈال کر تلئے۔ اس کے بعد تھوڑا سا پانی اور نمک ڈالئیے اور پکائیے۔ جب آلو گل جائیں تو گرم مصالحہ پیس کر اور ہرا دھنیا، عرق لیموں ڈالیے اور اتنی دیر آگ پر رکھیں کہ پانی سوکھ جائے۔ خوبصورت سی ڈش میں ڈال کر پیش کر یں۔ مزیدار سالن تیار ہے کھانے والے مزے لے لے کر کھائیں گے۔

More From Potato