Irish Aloo Bharta Tips in Urdu - Irish Aloo Bharta Totkay - Tip No. 1189

Urdu Totkay Irish Aloo Bharta آئرش آلو بھرتہ (Tip No. 1189) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Irish Aloo Bharta Recipe In Urdu

آئرش آلو بھرتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1189

اجزا:
آلو ایک کلو
دودھ پونا کپ
سبزپیاز ایک پاؤ یا چھ پیاز سبز پتوں سمیت
نمک اور کالی مرچ ذائقہ کے مطابق
تازہ مکھن آدھا کپ
لیموں دو عدد
سبز مرچیں چھ عدد
ترکیب:
ایک کلو پرانے( آلو پھیکے) آلو دھو کر ابال لیں اور زیادہ نرم نہ ہونے دیں۔ اتنا ابالیں کہ آلو پک بھی جائیں اور اپنی شکل برقرار رکھیں ۔ آلو ؤں کو پکنے کے بعد تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد چھلکا اتار کر کانٹے کی مدد سے دبا کر بھرتہ بنا لیں۔ سبز پیاز کو لمبائی کے رخ گول گول کاٹ لیں اور دودھ میں ڈبو دیں۔ اب آدھا مکھن دودھ میں سے نکالی ہوئی پیاز آلوؤں کے بھرتے میں ملا دیں اور پیازوں کا بچا ہوا دودھ بھی نمک اور کالی مرچ ملا کر بھرتے میں شامل کر دیں اور تمام چیزوں کو اچھی طرح پھینٹیں کہ آلو کا بھر تہ پھول سا جائے اور پیلی سبز رنگت اختیار کر لے۔ اب ایک گول ڈش لے کر آلو کا بھرتہ ڈش میں پھیلا کر بالکل درمیان میں ایک گڑھا سا کر لیں اور آدھا بچا کر رکھا ہوا مکھن اس گڑھے میں بھر دیں ۔
دونوں لیموں باریک باریک سائس کی طرح کاٹ لیں اور سبز مرچیں لمبائی کے رخ دو حصوں میں کاٹ کر بھرتے کی ڈش میں بھرتے کے کناروں کے ساتھ ساتھ چاروں طرف سجا دیں ۔ جہاں یہ آئرش بھرتہ کھانے میں لذیذ لگتا ہے۔ وہاں یہ سجاوٹ کی وجہ سے خوبصورت بھی لگتا ہے۔ڈبل روٹی کے ساتھ اچھا لگتا ہے۔

More From Potato