Arvi Gosht Tips in Urdu - Arvi Gosht Totkay - Tip No. 6950

Urdu Totkay Arvi Gosht اروی گوشت (Tip No. 6950) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat And Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Arvi Gosht Recipe In Urdu

اروی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6950

اروی کو چھیل کر نمک ملے پانی میں بھگو کر رکھ دیں،پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،دھنیا،ہلدی اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
جب ٹماٹر گل جائیں تو اس میں گوشت اور دہی ڈال کر بھونیں۔
تیل علیحدہ ہونے پر اس میں دو پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں،ابال آنے پر آنچ ہلکی کرکے گوشت ادھ گلا ہونے تک (پچیس سے تیس منٹ) پکائیں۔
پھر اس میں ثابت ارویاں ڈال کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں،جب ارویاں گلنے پر آجائے تو بھنا کٹا زیرہ،ہری مرچیں،گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں۔
چولہے سے اتارتے ہوئے باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک لیں۔

More From Meat And Vegetable