Gosht Wala Saag Tips in Urdu - Gosht Wala Saag Totkay - Tip No. 7061

Urdu Totkay Gosht Wala Saag گوشت والا ساگ (Tip No. 7061) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat And Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gosht Wala Saag Recipe In Urdu

گوشت والا ساگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7061

گوشت کو صاف کرکے دھوئیں اور ڈیڑھ انچ کی بوٹیاں بنا لیں پالک کو صاف کرکے ڈنڈیاں علیحدہ کر دیں۔
اور ایک منٹ کیلئے نمک ملے اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نکالیں اور پانی نتھار لیں ہری مرچوں کے ساتھ ہلکا سا گرائنڈ کر لیں۔
ایک برتن میں تیل گرم کرکے تیزپات ڈالیں اور پھر گرم مصالحہ اور زیرہ بھی شامل کر لیں۔
زیرے کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں پیاز ڈالیں اور ہلکی سنہری ہونے پر چوپ کیا ہوا لہسن بھی شامل کر لیں۔
ادرک و لہسن کا پیسٹ،سرخ مرچ پاؤڈر اور گوشت ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں اور تین کپ پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔
آخر میں پالک اور نمک ڈال کر مزید پکائیں اور بھون کر اُتار لیں گرم مصالحہ چھڑک کر گرم گرم تناول فرمائیں۔
یاد رہے کہ گرم مصالحہ چھ چھوٹی چھوٹی الائچیاں،دو بڑی الائچیاں اور ایک ٹکڑا دار چینی پر مشتمل ہو گا۔

More From Meat And Vegetable