Bhuna Hua Aloo Gosht Tips in Urdu - Bhuna Hua Aloo Gosht Totkay - Tip No. 7358

Urdu Totkay Bhuna Hua Aloo Gosht بھنا ہوا آلو گوشت (Tip No. 7358) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat And Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhuna Hua Aloo Gosht Recipe In Urdu

بھنا ہوا آلو گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7358

پیاز،ٹماٹر،شملہ مرچ (بیج نکال کر) کے بڑے ٹکڑے کر لیں اور ہری مرچیں شامل کر کے اسے گرم توے پر ڈھک کر بھون لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں پھر اس میں صاف دھو کر رکھا ہوا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
بھنی ہوئی سبزیوں میں زیرہ بھون کر ڈالیں اور انھیں بلینڈر میں ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بلینڈ کر لیں۔
گوشت جب اپنے ہی پانی میں گلنے پر آ جائے تو اس میں بلینڈ کئے ہوئے مصالحے،نمک،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
تیل علیحدہ ہونے پر اس میں دو ٹکڑے کئے ہوئے آلو شامل کر دیں اور بھون کر آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔
ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب آلو گل جائیں تو باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
اس مزیدار آلو گوشت کو گرم گرم گھر کی بنی ہوئی چپاتی کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Meat And Vegetable