Barbecue Chicken Sandwiches Tips in Urdu - Barbecue Chicken Sandwiches Totkay - Tip No. 7534

Urdu Totkay Barbecue Chicken Sandwiches باربی کیو چکن سینڈوچز (Tip No. 7534) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Burger Aur Chicken Sandwich in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Barbecue Chicken Sandwiches Recipe In Urdu

باربی کیو چکن سینڈوچز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7534

مرغی کے گوشت کی باریک اسٹرپس کاٹ لیں۔
فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے گوشت ڈال کر فرائی کریں۔
گوشت کا رنگ بدل جائے تو نمک‘ سفید مرچ پاؤڈر اور باربی کیو سوس (یا پیزا سوس) ڈال کر مکس کر لیں۔(اگر آپ کو پسند ہو تو 1/2 شملہ مرچ کی باریک اسٹرپس کاٹ کر شامل کر دیں)۔
ڈبل روٹی کے سلائسز کو توے پر سینک کر کنارے کاٹ کر الگ کر لیں۔
ایک سلائس کے اوپر گوشت کا آمیزہ رکھ کر اوپر دوسرا سلائس رکھیں۔
ہاتھ سے دبا کر اپنی پسند کی کسی بھی شیپ میں کاٹ لیں۔
فرنچ فرائز کے ساتھ باربی کیو سوس کے منفرد ذائقے کے حامل سینڈوچز کا لطف اُٹھائیں۔
اگر آپ کو انڈے یا سبزیاں زیادہ پسند نہیں ہیں تو آپ گھر پر موجود کوئی بھی کباب‘ نگٹس حتیٰ کہ آلو کے کباب کے سینڈوچز بھی تیار کر سکتی ہیں۔

More From Chicken Burger Aur Chicken Sandwich