British Sandwich Tips in Urdu - British Sandwich Totkay

برٹش سینڈوچ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

British Sandwich Recipe In Urdu


اجزا:
بن 10عد د
کلیجی 400گرام
ہری مر چیں 4عد د
لیموں کارس دو چمچ
ان کے علاوہ گھی ،نمک ،پیاز،ٹماٹر ،ہرا دھنیا ،پودینہ ،ملائی ،اور پسی ہوئی کالی مرچین حسب ذائقہ
طریقہ:
پیاز اور ٹماٹر کے لچھے دار ٹکڑے کا ٹ لیں۔ایک بر تن میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔پانی ابلنے لگے تو کلیجی اس میں ڈال
دیں۔دو منٹ بعد اس کوآگ سے نیچے اتار لیں اور کلیجی نکال کر اس کو صاف کر لیں۔پھر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے
بنائیں۔اب ایک اور بر تن کو چولہے پر رکھ کر اس میں کلیجی کے ٹکڑوں کو پانی کا چھینٹالگا کر ہلکی آنچ پر نرم کریں۔جب نرم ہو
جائے تو اسے اتار کر ذرا ٹھندا کریں اور پھر پیس لیں۔اس پسی ہوئی کلیجی میں پھوڑاسا گھی ،پودینہ ،ہرادھنیا اور ہری مرچیں
کتر کر ،ملائی ،نمک،پسی ہوئی کالی مرچیں اور لیموں کا رس ملاکر خوب اچھی طرح مکس کر یں۔اس کے بعد تمام بن کے
درمیان میں سے کاٹ کر دو دو ٹکڑے کریں۔انہیں توے پر سکیں۔تھوڑا سا گھی بھی لگاتے جائیں تاکہ بن نرم ہو جائیں۔
پھر چھری کے ساتھ کلیجی والا مصالحہ بن کے اوپر پھیلا کر لگائیں ۔اس کے اس کے اوپر ٹماٹر اور پیاز کے گول گول ٹکڑے رکھ
کر بن کادوسرا ٹکڑا اوپر رکھ کر دبائیں ۔ برٹش سینڈوچ تیار ہے۔

More From Chicken Burger Aur Chicken Sandwich - مزید