Dilpasand Chicken Burgers Tips in Urdu - Dilpasand Chicken Burgers Totkay - Tip No. 7650

Urdu Totkay Dilpasand Chicken Burgers دلپسند چکن برگرز (Tip No. 7650) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Burger Aur Chicken Sandwich in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dilpasand Chicken Burgers Recipe In Urdu

دلپسند چکن برگرز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7650

مرغی کو دھو کر خشک کر لیں اور ایک پیالے میں ڈالیں۔
اس میں نمک‘ سیاہ مرچ پاؤڈر‘ لیموں کا رس‘ سرکہ اور چاٹ مصالحہ شامل کر کے 20 منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں ہری پیاز اور لہسن ڈال کر ساتے فرائی کریں۔
میرینیٹ کی ہوئی مرغی بمعہ میرینیشن ڈال کر چمچہ چلائیں۔
اس کے بعد اس میں ٹماٹر‘ زیرہ پاؤڈر‘ لال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور تیز آنچ پر 5-7 منٹ تک پکائیں۔
اس کے بعد سوس پین کو چولہے سے اُتار لیں۔
ایک پیالے میں دہی میں نمک‘ سیاہ مرچ پاؤڈر اور پودینہ ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹیں۔
چھری سے بن کے درمیان میں کٹ لگا کر پاکٹس سے بنا لیں تاکہ اس میں فلنگ بھری جا سکے۔
اس کے بعد بن میں پھینٹے ہوئے دہی کی تہہ لگائیں اور بن میں ایک سلاد کا پتہ رکھ کر تیار کیا ہوا مرغی کا آمیزہ بھریں۔
ٹوتھ پک میں زیتون لگا کر اسے بن کے اوپر لگا دیں۔
مزیدار دلپسند چکن برگرز تیار ہیں۔
سرونگ پلیٹ میں رکھیں کھیرے اور باقی بچے ہوئے دہی کے ساتھ سرو کریں۔

More From Chicken Burger Aur Chicken Sandwich