Cake Pudding Tips in Urdu - Cake Pudding Totkay - Tip No. 2815

Urdu Totkay Cake Pudding کیک پڈنگ (Tip No. 2815) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cake Pudding Recipe In Urdu

کیک پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2815

اشیاء:
دودھ لیٹر
کیک ایک عدد
انڈے دو عدد
چینی 75گرام
مکھن 50گرام
ترکیب:
کیک کے سلائس کاٹ کر ان کے کنارے نہایت صفائی سے الگ کر لیجئے انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ برتنوں میں پھینٹئے۔ جب انڈے کی سفیدی جھاگ کی طرح بن جائے تو اس میں زردی بھی ملا لیجئے اور خوب پھینٹئے۔پڈنگ والی ڈش یا سانچے میں چاروں طرف مکھن لگائیے اور کیک کے سلائس میں بچھا دیجئے۔ دودھ میں چینی شامل کر کے ذرا گاڑھا پکا لیجئے اور ذرا ٹھنڈا ہونے پر اس کو کیک کے ٹکڑوں پر اس طرح ڈال دیجئے کہ ٹکڑے چھپ جائیں۔ اب انڈے بھی ڈال دیجئے اور ڈش کو ڈھانپ دیجئے۔ایک کھلے منہ کی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے اور پڈنگ والی ڈش یا سانچہ پانی میں اس طرح سے رکھیے کہ نصف پانی کے اندر اور نصف پانی سے باہر ہو۔ پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دیگچی کے ڈھکن پر بھی آگ کے کچھ کوئلے رکھ دیجئے۔ دس منٹ بعد ڈھکنا کھول کر دیکھ لیجئے۔ پڈنگ جم گئی ہو تو اتار لیجئے۔ اگر نہ جمی ہو تو ڈھکنا دوبارہ بند کر کے پکنے دیجئے۔ جب جم جائے تو اتار لیجئے، اور ٹھنڈی ہو جانے پر شوق فرمائیے۔

More From Cake