Makai Kay Pan Cake Tips in Urdu - Makai Kay Pan Cake Totkay - Tip No. 1049

Urdu Totkay Makai Kay Pan Cake مکئی کے پین کیک (Tip No. 1049) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Makai Kay Pan Cake Recipe In Urdu

مکئی کے پین کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1049

اشیاء:
خمیر ملا آٹا 1کپ
انڈے کی سفیدی 1عدد
سکمڈملک دوتہائی (پونے سے تھوڑا کم)کپ
میٹھی مکئی ابلی ہوئی 200گرام
تیل حسب ضرورت
نمک اورسیاہ مرچ حسب ضرورت
ٹماٹر کی چٹنی پیش کرنے کے لئے
ترکیب:
1۔فوڈپروسیسر میں آٹا،انڈے کی سفیدی ،سکمڈ ملک اور آدھی مکئی ڈال کر پروسیس کریں ۔
2۔جب نرم ہوجائے تو نمک اورسیاہ مرچ ڈال دیں اور بقایا مکئی بھی شامل کر کے ایک بار پھر پرسیس کریں خیال رہے کہ دوبارہ ڈالی گئی مکئی بالکل پیسٹ نہ بن جائے بلکہ اس کے خستہ ریشے برقرار رہیں ۔
3۔فرائی پین میں تھوڑاساتیل گرم کر کے چمچ بھر کر مکئی کا آمیزہ ڈالیں جب ایک طرف سے پک جائے تو سائڈبدل دیں ۔ اس طرح سارے پین کیک بنا لیں ۔ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 162کیلوریز
چکنائی 0.89گرام
جاذب چکنائی 0.14گرام
کولیسٹرول 0.75ملی گرام
فائبر 1.49گرام

More From Cake