Chinese Chicken Vegetable Chop Soyai Tips in Urdu - Chinese Chicken Vegetable Chop Soyai Totkay

چائنیز چکن ویجی ٹیبل چوپ سوئے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Chinese Chicken Vegetable Chop Soyai Recipe In Urdu

اشیاء:
چکن(بون لیس) کلو
نمک حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
سفید مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
چائنیز نمک ایک چائے کا چمچہ
مرغی کی یخنی ایک کپ
چینی ایک کھانے کا چمچہ
مرغی کی کلیجی ایک کپ
ہری پیاز تین عدد(باریک کاٹ لیں)
گاجر(چوکور چھوٹے ٹکڑے) دو عدد
بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی) ایک کپ
شملہ مرچیں دو عدد(درمیانی چوکور کٹی ہوئی )
سرکہ دو کھانے کے چمچے
سویا سوس چار کھانے کے چمچے
کارن فلور دو کھانے کے چمچے
زیتون کا تیل کپ
نوڈلز ایک پیکٹ
ترکیب:
مرغی کی کلیجی کو تھوڑا لہسن پیسٹ، نمک اور پانی ڈال کر 10منٹ تک پکائیں۔ زیتون کا تیل سوس پین میں گرم کر یں اور اس میں گوشت کی بوٹیاں ڈال کر فرائی کرتے ہوئے اس میں بقیہ لہسن پیسٹ شامل کر یں۔ اب اس میں کلیجی، بند گوبھی، گاجر، شملہ مرچیں ہری پیاز ڈال کر فرائی کر یں۔ اب نمک، چائنیز نمک، سویا سوس ، چینی، سفید مرچ پاؤڈر اور سرکہ بھی شامل کر دیں۔ کارن فلور کو تھوڑے پانی میں گھول کر اس میں ڈال کر ملائیں اور مرغی کی یخنی بھی ملا لیں۔ 4سے5منٹ تک پکا کر چولہے سے اتار لیں، چوپ سوئے تیار ہے۔ نوڈلز کے چھوٹے ٹکڑے کر کے ابلتے ہوئے نمک ملے پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ چھلنی میں پانی نکال کر اس پر ٹھنڈا پانی بہائیں۔ تھوڑا تیل ڈال کر یہ نوڈلز فرائی کر یں۔ مزیدار چوپ سوئے کو نوڈلز کے ساتھ سرو کریں۔

More From Chicken Boneless - مزید